ڈرامہ سیریل دعا بد دعا میں اداکار فانی جان کا کریکٹر لازوال

Published on December 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

 المراد پروڈکشنز کے بینرتلے بننے والے ڈرامہ سیریل کی دوسری قسط کی عکسبندی
لاہور (یواین پی)گزشتہ روزالمراد پروڈکشنزاینڈآرٹ اکیڈمی کے بینرتلے بننے والے ڈرامہ سیریل دعا بد دعا کی دوسری قسط کی لاہورکے علاقہ شادباغ میں شوٹنگ کی گئی جس میں فانی جان نے لازوال اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سیٹ پر نہ صرف بے پناہ داد وصول کی بلکہ لوگوں کو آبدیدہ بھی کردیا۔فانی جان کی یہ پرفارمنس لوگوں کو مدتوں یاد رہے گی۔اس ڈرامے کے پروڈیوسرزسلمان ساجد اور حسان ساجدہیں جبکہ ڈرامے کو تحریراورہدایات ساجدعلی ساجد نے دی ہیں اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرزمیں ڈاکٹربی اے خرم،سیدہ قدسیہ اور جمیل شاد شامل ہیں اس ڈرامہ کے ایڈیٹراورڈی اوپی سلمان ساجدہیں اسی طرح ڈرامہ کے موسیقاراشفاق علی خان اورشاعرعبداللہ چلی ہیں جبکہ پروڈکشن ٹیم میں مسزفضہ جمال شامل ہیں ڈرامہ کی کاسٹ میں فانی جان،جیاء خان،شائستہ ملک،مظہرملک،شیریل ضیاء،عبدالرحماٰن بھٹی پری خان،مہرعباس علی،محمدقربان، شفقت رسول،حسن خان،حسان ساجد،قمرزمان،صابرعلی،جنیدخان علی رضا،حافظ نبیل،فاروق،احمدریمبو،مہرمحمداشفاق، مہراحمد،مہر عمریٰسین،علی حسن،جنت مہر،رمشاء مہروہاب صادق،امجدعلی،صفدربھٹہ اورسیدہ قدسیہ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题