پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے

Published on September 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کی تیاری شروع کردی ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج (جمعرات )شروع ہوں گے آئی ایم ایف مشن ملکی معیشت کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہفتہ پاکستان میں ہی قیام کریگا۔آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریتری اقتصادی امور ڈویڑن شریک ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گامذاکرات میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف وفد خزانہ ، تجارت ، توانائی، پیٹرولیم ، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکراتی مشن پاکستان کی ممکنہ بیل آوٹ پیکیج کی درخواست پر بھی غور کرے گا پاکستان کو رواں سال آٹھ ارب ڈالرز کی فنانسنگ درکار ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کی درخواست نہیں کی ہے تاہم پاکستان آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج سے بچنے کی کوشش کررہا ہے پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکج لینے کے چانسز زیادہ ہیں کیونکہ حکومت نے منی بجٹ میں اضافی ٹیکس اور پی ایس ڈی پی میں کمی کی ہے جبکہ اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت یہ سب اقدامات کرنے کے باوجود بھی فنانسنگ کا گیپ پر کرنے میں ناکام ہورہی ہے جبکہ حکومت نیبجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور یہ اضافہ بیل آوٹ پیکج لینے کیلئے کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لیا تو ممکن ہے وزیر اعظم عمران خان عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کریں اور ملک کو درپیش معاشی بحران کے حوالے سے آگاہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes