واش پروگرام کے تحت دیہی عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کیا جارہا ہے محمد نعیم تارڑ

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

Naeem
وہاڑی( یواین پی) کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ محمد نعیم تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ کے عوام خصوصی دیہی عوام میں صحت و صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے واش پروگرام کے تحت دیہی عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ ایک صحت مند اور صاف ستھرا معاشرہ تشکیل پاسکے یہ بات انہوں نے ٹوٹل سینیٹیشن ان پنجاب پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں دوروزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ورکشاپ میں ڈی او سوشل ویلفےئر ، رائے اختر اظہر ، سید منیب ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد فراز، ڈی ڈی ایچ اور ڈاکٹر محمد نواز، ایکسےئن پبلک ہیلتھ انجینےئرنگ شاہد بلال کونسلر ندیم شیروانی ، مختار سیف پلان پاکستان کے ڈسٹرکٹ یونٹ مینیجر عمران جاوید،لوکل گورنمنٹ کے عبدالستار اور دیگر نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے محمد نعیم تارڑ نے کہا کہ دیہی عوام میں صفائی کاشعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں ،مساجد، خانقاہوں، مراکز صحت،کمیونٹی سنٹرز اور گھروں میں لوگوں کو کھانا کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھونے اور رفع حاجت کے لیے ٹائلٹ کے استعمال اور فع حاجت کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کا شعور اجاگر کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت دیہات کے ہر فرد کے گھر میں ٹائلٹ کے قیام اور اس کے استعمال کے ساتھ صابن سے ہاتھ دھونے کے لیے آگاہی دے رہی ہے سید منیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم بچوں میں ہاتھ صابن سے دھونے کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنے اداروں میں آگاہی پروگرام تیز کریں جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بھی دیہی عوام کو واش پروگرام پر عمل کرنے کی ترغیب دے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog