مسلم لیگ ن نے متنازعہ بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے متنازعہ بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی، صدر مسلم لیگ نے متنازعہ بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور راجہ ظفر الحق،ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی جو2 ہفتے میں اجلاس بلا کر رانا مشہود سے متنازعہ بیان پر باز پرس کرے گی اور اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں 2ماہ میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی جبکہ مسلم لیگ (ن)نے رانا مشہود کے اس بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy