حکومت چھپ کر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے بلاول بھٹو

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کون سمجھائے گا کہ معیشت چندے سے ، سیاست گالی سے اور ملک جادو سے نہیں چل سکتا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی بجٹ میں حکومت کا 100 روزہ ترقیاتی پلان کہاں ہے ؟ جنوبی پنجاب محاذ والے کو جب سے وزارت ملی ہے تب سے جنوبی پنجاب صوبے کا ذکر ہی نہیں ہو رہا۔بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت چھپ کر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف معاملے پر کیے گئے اقدامات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes