بے قابو کورونا مزید خطرناک: 24 گھنٹے کے دوران 40 اموات، 3306 نئے مریض رجسٹرڈ

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 506، سندھ میں ایک لاکھ 67 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 828، بلوچستان میں 16 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583، اسلام آباد میں 28 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 403 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题