جماعت اسلامی چیچاوطنی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی

Published on February 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

\"3\"
چیچاوطنی( یواین پی)جماعت اسلامی چیچاوطنی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے دفتر جماعت اسلامی باہروالااڈا سے امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال ڈاکٹر وسیم احمدشیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم احمد شیخ۔ڈاکٹر افتخاراعوان۔اے ڈی چوہدری۔خان حق نواز۔حاجی مشتاق احمدنے کہاآج دنیا بھر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے۔اور یہ دن 1990میں امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدؒ کی اپیل پر پہلی بار منایا گیا تھا۔تب سے آج تک یہ دن تسلسل کے ساتھ سرکاری سطح پر منایا جاتاہے اورپاکستان میں سرکاری عام تعطیل اس لیے کی جاتی ہے کہ عالمی برادری کی توجہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جانب مبذول کروائی جائے جو بھارتی فوج کے ظلم ستم کاشکار ہیں۔کشمیر کے اندر سات لاکھ بھارتی فوج نے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شھادت کے باوجود عالمی برادری نے اس اہم مسئلے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہیاقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں کا بنیادی حق آزادی تسلیم کرنے کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اپنی ہی منظور کی ہوئی قراردادوں پرہی عمل کروانے میں ناکام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک منظم شازش کی بنا پر مسلمانوں کاخون بہایا جارہا ہے اور اوپر سے دہشت گرد بھی مسلمانوں کو ہی کہا جا رہا ہے۔آج ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے اہم مسئلے کو سرد خانے سے نکال کر زندہ کیا جائے اور کشمیریوں کا مقدمہ عالمی عدالت میں بھرپور انداز میں لڑا جائے۔تاکہ کشمیری امن و سکون سے اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ریلی میں اسلامی جمیعت طلبہ۔شباب ملی۔کسان بورڈ۔کے کارکنان کے علاوہ شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ریلی میں موجود نوجونواں نے کشمیریوں کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی۔اس موقع پرچوہدری محمدسردار۔علی شیر ڈوگر۔ماسٹر محمدصدیق۔عدنان بن یوسف۔عمرفاروق سردار۔رضوان ارشاد مصعب توقیرگجرسمیت دیگر رہنمابھی موجودتھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes