ڈرامہ سیریل بنانے کی میری دیرینہ خواہش تھی رائٹرو پروڈیوسر زکیر احمد بھٹی

Published on March 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

ڈرامہ سیریل ”چراغ“ کی کہانی ہمارے ارد گرد بسنے والوں کی کہانی ہے میڈیا سے گفتگو
لاہور(یواین پی)میری دیرینہ خواہش تھی کہ اپنی لکھی ہوئی سٹوری پر ڈرامہ تیار کروں اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی ہوتی رہی دوستوں نے میرا حوصلہ بڑھایامعروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے میری سٹوری کو پردہ سکرین پہ لا کھڑا کیاانکا تہہ دل سے مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار معروف شاعر رائٹرو پروڈیو سر زکیر احمد بھٹی نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”چراغ“ کی کہانی ہمارے ارد گرد بسنے والوں کی کہانی ہے اس ڈرامہ کی ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے دیں ہیں معاون پروڈیوسرز ڈاکٹر بی اے خرم اور آمنہ منظور جبکہ اس ڈرامے کے ڈی او پی اینڈ ایڈیٹر محمد سلمان ساجدہیں ڈرامہ کے ہر کریکٹر نے اپنا کردار ایسے کیا کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ڈرامہ سیریل ”چراغ“ جلد پہچان پاکستان اور فلک ٹی وی پر آن ایئر ہوگا

 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes