معروف اداکارہ فریحہ الطاف کو سرعام لوٹ لیا گیا

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردی کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور شہر قائد کے حالات دن بہ دن بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم فی الحال کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں کمی نہیں آسکی ہے اور اس کے خاتمے کیلئے بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات محنت کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کراچی میں ماضی والی روشنیاں بحال ہوں گی او ر خوف و ہراس کے باد ل چھٹ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ فریحہ الطاف کے ساتھ کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا اور انہیں تین ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے ، فریحہ اطلاف نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ” میں گزشتہ رات فیشن ویک سے واپس گھر آرہی تھی اور اس وقت میری بیٹی بھی میرے ساتھ موجود تھی کہ راستے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان لڑکوں نے مجھے روکا اور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فریحہ کا کہناتھا کہ اس سے زیادہ خوفناک کیا ہوگا کہ آپ کے منہ پر بندوق تانی گئی ہے اور آپ کی بیٹی آپ کے ساتھ گاڑی میں ہو ، کراچی جلد از جلد اس کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے جبکہ میرے رئیل سٹریٹ ایجنٹ کو بھی اب تک 11 بار لوٹا جا چکاہے ۔“

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题