بلوچستان بھر میں صحافی حضرات جن مشکلات کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں سب آگاہ ہیں چمن پریس کلب

Published on April 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments
SS
چمن (یواین پی )چمن پریس کلب کے بانی حاجی عبدالغنی عطار محمد اسلم اچکزئی محمد اکرم اچکزئی عبدالہادی محمد بلال بشیر احمد عبدالباسط عبدالمالک عبدالمنان محمد کاشف بشیر احمد و دیگر صحافیوں نے گزشتہ دنوں بی یو جے بلوچستان کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری مستوئی کے زیر نگرانی جو مظاہرہ کیا گیا اس پر ہم ن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حمایت کر تے ہیں کیو نکہ صحافیوں کو داد رسی اور ان کو اپنا حق دلانے کیلئے اسمبلی کے سامنے جو مظاہرہ کیا وہ حقیقت پر مبنی ہے سب کو معلوم ہے کہ آج بلوچستان بھر میں صحافی حضرات جن مشکلات کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ان سے سب بخوبی آگاہ ہے کہ دوران فرائض کئی صحافی حضرات جام شہادت نو ش کی ہے اور کئی زخمی ہو ئے ہیں لیکن ان کی آواز اعوانوں اور اعلیٰ احکام و اخبارات کے مالکوں تک کسی نے بھی نہیں پہنچائی لیکن مذکورہ یو نین کے عہدیداروں بشمول کو ئٹہ پریس کلب کے عہدیداروں نے حالیہ دنوں جو اقدامات کئے ہیں وہ سب کے سب صحافیوں کے مفادات میں شامل ہے لہذا ہم عرفان سعید مستوئی محمد رضا رشید بیگ نعمت اللہ اچکزئی عیسیٰ ترین عبدالخالق بلوچ عبدالرشید بٹ شہزادہ زولفقار اور سلیم شاہد کو زبرد ست خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور چمن پریس کلب کے صحافی حضرات ہمہ وقت ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے اور معمولی کال پر لبیک کر تے ہو ئے حاضر رہیں گے
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes