پنجاب بھر میں یوم عاشور ہ تک ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ، پتھر جمع کرنے پر پابندی عائد

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران یوم عاشور ہ تک ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اینٹ، پتھر جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عشرہ محرم الحرام کے دوران یوم عاشورہ تک تعزیہ، ذوالجناح، علم اور دیگر ماتمی جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارات، سڑکوں، بازاروں میں اینٹ، پتھرجمع کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عزاداری کے جلو سوں کے راستوں میں سریا، ڈنڈے وغیرہ بھی سٹاک نہیں کئے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی سیز و ڈی پی اوز کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes