انور عباسی پی ٹی آئی کے امیدوار علی اصغر خان کے حق میں دست بردار،پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

00000
ایبٹ آباد(ہارون تنولی) ایبٹ آباد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی کے 45 علی اصغر خان کے حق میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے امیدوار حاجی انور عباسی نے عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد ہمراہ دست برداری کا اعلان کر دیا شاہین پاکستان کے فرزند علی اصغر خان کی مکمل سپورٹ اور پورے حلقے میں کمپین کروں گا اور ایک سپاہی کی حیثیت سے علی اصغر خان کے شانہ بشانہ ساتھ چلوں گا اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس کروں گا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے ہیں اور حقیقی پسماندگی کا خاتمہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرے گی ان خیالات کا اظہار ہڈورہ بانڈی یوسی دلولہ کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی انور عباسی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے بد امنی ، کرپشن اور اقراب پروری کے خاتمے اور میرٹ اور پسماندگی کے حوالے سے پورے صوبے میں بہتر خدمات سر انجام دے رہی ہے پانچ جون کو 30سال سے علاقے کو پسماندہ رکھنے والوں کا یوم حساب ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی ملے گی اس موقع پر سردار علی خان ،سردار مسعود ، مبارک عباسی ، اورنگزیب عباسی ، بابو دلدار چیئرمین اورنگزیب ، سرور عباسی و دیگر علاقہ کے معززین نے بھی اپنے اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کو پسماندگی کے خاتمے کا ضامن ٹھہرایا اس موقع پر سابق وزیر پیٹرولیم کے فرزند علی خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں میں اگر دیکھا جائے تو میں بھی تھا مگر ہمارے چیئرمین عمران خان نے پی کے 45 کے اور ضلع کے تمام قیادت کو اسلام آباد طلب کیا جس میں راجہ مبین ، عبدالرحمن عباسی ، نذیر عباسی و دیگر رہنماؤں کو کہا کہ علی اصغر خان کی مجھے ضرورت صوبائی اسمبلی میں ہے اس پر چیئرمین کے وزیروں کے مطابق پی ٹی آئی کی تمام قیادت علی اصغر خان کے ساتھ ہے اور حلقہ میں تمام عمائدین اپنے اپنے طور پر علی اصغر خان کی کمپین شروع کر دیں آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی کے 45 علی اصغر خان نے انور عباسی اور عمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ جو عزت یوسی دلولہ ، ہڈورہ بانڈی کی عوام نے مجھے دی ہے اور خاص کر انور عباسی جنہوں نے میرے حق میں دست برداری کا اعلان کیا ہے میں ان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہار جیت لکھی دیتی ہے میں جیتوں یا ہاروں حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا پی کے پینتالیس اپنا گھر ہے اور زلزلہ کے دوران سے لے کر اب تک اپنے طور جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کیا ہے اور آئندہ پی کے 45 سے پسماندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جس پر اہل علاقہ مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا اور علاقہ کی عوام میں جوش و خروش پایا جاتا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme