کون کہاں عید منارہا ہے … ؟ یواین پی کی خصصوصی رپورٹ

Published on June 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments


کراچی(یو این پی)ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات میں کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات ، وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد ، وزیر اعظم میاں نواز شریف بہاولپور منائیں گے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری بیرون ملک جبکہ انکے بچے بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید نوڈیرو سندھ میں منائیں گے ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سکھر،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہستان ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف بہاولپور،میاں حمزہ شہباز جاتی امرا رائے ونڈ ، ایاز صادق لاہور ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں وہ عید الفطر ملک سے باہر منائیں گے ۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ضمانت نہ ہونے پر عید الفطر ڈیرہ غازی خان جیل میں اور ضمانت منظوری کی صورت میں اپنے آبائی علاقہ مظفر گڑھ میں عید الفطر منائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题