ملتان کے شہر خاموشاں پر قبضہ مافیا کا راج برقرار

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ملتان: (یواین پی) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن کے باوجود قبرستانوں سے تاحال تجاوزات ختم نہیں کی جاسکیں۔انتظامیہ کی جانب سے شہر خاموشاں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بااثر افراد نے قبروں کی جگہ پر کمرشل تعمیرات شروع کر دیں ہیں۔ ممتازآباد، حسن پروانہ اور عید گاہ سمیت شہر کے کئی قبرستان ایسے ہیں جہاں پر قبضہ مافیا اب پنجے گاڑھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ قبرستانوں کی زمینوں پر تجاوزات اور مکانات تعمیر کرنے والے مافیا سے بے خبر نہیں تاہم قبضہ مافیا کیخلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ضرور ہے۔شہر خاموشاں کی زمینوں پر زبردستی قابض ہونے والے مافیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر شہریوں میں بھی اب تشویش پائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy