وزیراعظم عمران خان3 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی،وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے پر جائیں گے،وزیراعظم دورے میں چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک اوردیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغورآئیں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید اور خسرو بختیاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes