گوجرہ ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل مسلم لیگ اور جیوے پاکستان رکشہ یونین کی ریلی

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

\"1\"
گوجرہ(میاں افتخار الدین ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ اور جیوے پاکستان رکشہ یونین کی ریلی ، ریلی کا آغاز پھاٹک چوک سے ہوا اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کی قیادت پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری امجد علی وڑائچ نے کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی جبکہ بھارتی فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی آخر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد علی ورائچ نے کہا کہ ہم سب کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور جب تک ہم ایک ہیں کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا چاہیے۔آخر میں ریلی کے شرکاء پرامن منتشر ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes