انتخابات میں پری پول ریگنگ ، ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے بعدالیکشن کمیشن نے ایک اور بڑا اقدام اٹھالیا، قبل از انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، معطلی کا نوٹیفکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبے و کام بھی روک دیے جائیں گے۔یاد رہے عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کےلئے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题