بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، 8سال کابچہ زخمی

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 8سال کابچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کیچڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور بھارتی فوج نے شہری آبادی کونشانہ بنایاجس پر بھارتی اشتعال انگیزی کاموثرجواب دیاگیاہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8سال کابچہ خیام زخمی ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy