مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے سپاہی نے خود کشی کرلی

Published on October 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

سری نگر (یواین پی) ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی نے خود کوگولی مارکرخودکشی کرلی۔ مقبوضہ کشمیرمیں ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے 19 سالہ سپاہی بہادرتھاپہ نے اپنی سروس رائفل کے ذریعے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی۔دوسری جانب بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہورہا ہے لیکن سہولتوں کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog