ملک میں عارضی معاشی بحران، قوم کو جلد اعتماد میں لوں گا: عمران خان

Published on May 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


پشاور: (یوین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں عارضی معاشی بحران ہے، قوم کو جلد اعتماد میں لوں گا۔ جب ہم اقتدار میں آئے تو فارن ایکسچینج دو ہفتے کی امپورٹ کیلئے رہ گئے تھے، دوست ممالک ہماری مد د نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔ یہ عارضی بحران ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے سب سے اچھا معاہدہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں سخت شرائط نہیں۔ عوام کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کرینگے۔ مشکل وقت ہے لیکن درست فیصلے کر رہے ہیں۔ امید ہے پاکستان جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا۔ چین کے ساتھ معاہدے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes