پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون گرفتار

Published on March 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

خانیوال (یواین پی) سوشل میڈیا پر ہونے والی شادی کا خوفناک انجام ہو گیا۔ پولیس نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ خانیوال کے رہائشی سے شادی کرنے والی مرسیا نے شوہر سے اختلافات پر گھر کو جلا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ سے کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں مبتلا ہو کر یہاں آئیں اور شادی رچا لی۔غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے والے نوجوان بظاہر بہت خوش نظر آتے ہیں جب کہ غیر ملکی خواتین بھی کہتی ہیں کہ انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا۔وہ یا تو یہیں پر رہائش اختیار کریں گی یا پھر اپنے شوہر کو ساتھ لے کر واپس اپنے ملک چلی جائیں گی۔حال ہی میں کئی خواتین پاکستان آئیں اور یہاں کے چھوٹے چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے دیہاتی نوجوانوں سے شادیاں رچایاں جس نے لوگوں کو بھی حیران کر دیا۔ان تمام جوڑوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوتی تھی جو جلد ہی پیار میں بدل جاتی اور پھر وہ شادی کرنے کا فیصلہ کرتے۔لیکن ان شادیوں کا خوفناک انجام ہو سکتا ہے یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ایسا ہی ایک واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔جہاں پاکستان میں شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون نے پورا گھر جلا ڈالا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog