ہراساں کرنےکا معاملہ، خاتون نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی

Published on October 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں خاتون نے چلتی ٹیکسی سے چھلانگ لگادی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیورغلط نظروں سے دیکھ رہا تھا۔واقعہ کراچی میں صدر تھانے کی حدود میں شارع فیصل پر پیش آیا۔ علاقہ مکینوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاپولیس نےلڑکی کی درخواست پرٹیکسی ڈرائیورکےخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈرائیورنے لڑکی کےالزامات کو یکسر مسترد کردیا اورکہا کہ خاتون نے سفر کےدوران دو سے تین بار منزل کا پتہ تبدیل کیا، باربارلوکیشن تبدیل کرنےکےباوجود ڈراپ کرنےسے منع نہیں کیا، خاتون کو غلط فہمی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog