آزادکشمیر: لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں شدید اضافہ، شہری مشکلات کا شکار

Published on October 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

مظفرآباد: (یواین پی) آزادکشمیر میں لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں عدم توازن اور بالائی علاقوں میں طے شدہ نرخوں کے کی بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے آزادکشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد اور دیگر شہروں سمیت بالائی علاقوں میں گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر، کوئلہ اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے نے موسم سرما کے آغاز میں ہی لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس سلنڈر 950 روپے سے 1800 روپے، جلانے والی لکڑی 450 سے 490 روپے فی من اور کوئلہ 60 روپے سے 85 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہری آبادیوں سمیت بالائی علاقوں میں ان اشیا کے جاری کردہ نرخ ناموں پر کم ہی عملدرآمد دیکھنے میں آتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog