میمن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کمیونٹی کی فیملیز کے لیے بڑے اور منفرد اجتماع کا اہتمام

Published on October 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments


جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) میمن ویلفیئر سوسائٹی نے کمیونٹی کی فیملیز کے لیے بڑے اور منفرد اجتماع کا اہتمام کیامیمن ویلفئر سوسائٹی” ماسا” نے کمیونٹی کی فیملیز کے لیے سالانہ شاندار تقریب کا اہتمام مقامی رسٹورانٹ میں کیا جس میں سوسائٹی کے عہدیداروں کے علاوہ جدہ بزنس کمیونٹی اور دیگر شہر کے معززین نے شرکت کی – پچھلے دس سالوں سے ماسا عوام کے فلاح و بہبود کے لیے جو کام کر رہی ھے اسکی نظیر نہیں ملتی۔ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے وظائف کا اجرا ھو یا کسی بیوہ کے گھر کا چولہا جلانا یا استعمال شدہ کپڑے پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں ارسال کرنا ماسا کی ترجیحات میں شامل ھیں۔ماسا کی شعبہ خواتین نہ صرف مملکت میں متحرک ھے بلکہ فعال کردار ادا کر رہی ھے۔ ان کی تقریب کا نعرہ تھا کل کے اجنبی آج کے دوست اور آنے والے کل کے رشتہ دار “ انشا اللہ بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ جدہ کے علاوہ مکہ المکرمہ اور طائف سے بھی بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت فرمائی ۔ پروگرام کاباقاعدہ آغاز عبد الرحمن خیمانی کی قرآن کریم کی تلاوت کلام پاک سے ھوا اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم احمد کولسا والا نے پیش کی ۔ کمیونٹی سینئر جناب محمد چاپرا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی – صدر ماسا عرفان حاجی احمد کولسا والا نے اپنے خطاب میں مہمانان کو خوش آمدید کہا اور ماسا کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ھوئے کہا بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہر جگہ باقی رہتی ھے۔
ماسا کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے گزشتہ سال کی تمام تقریبات کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کی سال نوع میں آنے والی تمام تقریبات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی ۔ مخیر حضرات سے گذارش کی کہ آگے آئیں اور دل کھول کر فلاحی کاموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں۔ ا نہوں نے شعبہ خواتین کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ھوئے کہا میری نظر میں انسانیت کی بہت بڑی خدمت خاموشی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں۔ مختلف خاندانوں کے آپس میں رشتے طے کرنا اور ان میں ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا ہی اصل کامیابی ھے ۔ اب تک بےشمار کامیاب رشتے اس پلیٹ فارم سے کرائے جا چکے ہیں جس پر انہوں نے مبارک باد دی ۔
طیب موسانی نے احمد کمال مکی کی استعمال شدہ کپڑے کی سلسلے میں خدمات کو خاص طور پر سراہا – اس تقریب کے دوران مرد سیکشن میں ایک کوئز شو بھی منعقد کیا گیا – جس میں وسیم تائی، اسماعیل مینڈا، جاوید خیرانی ، شعیب سکندر، سراج آدمی جی اور طیب موسانی نے مہمانوں سے سوالات پوچھے اور تحائف تقسیم کیے – اس کا ذکر کرنا بھی دلچسپ ہے کہ عبير ہسپتال گروپ نے تقریب کے دوران متعلقہ ڈاکٹروں کے ساتھ مفت طبی چیک اپ اسٹال قائم کیا – بہت سے افراد نے اس مفت خدمات کا فائدہ اٹھایا۔زیارہ سفریا ت نے بھی جزوی طور پر اسپانسرشپ میں حصہ لیاپروگرام کا اختتام پریونس حبیب نے جہاں دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا وہیں خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا -پروگرام کا اختتام پرتکلف ضیافت پر ھوا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes