شاہ سلمان کی زیرصدات 40 ویں شاہ فیصل ایوارڈکی تقریب کا انعقاد

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments


سالانہ تقسیم انعامات میں ایوارڈ کی تمام پانچوں ذیلی برانچوں کے عہدیداروں نے بھی خصوصی شرکت کی
ریاض (یو این پی)سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت شاہ فیصل عالمی ایوارڈکی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 40 ویں سالانہ تقسیم انعامات میں ایوارڈ کی تمام پانچوں ذیلی برانچوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب الفیصلیہ ہوٹل کے شہزادہ سلطان الکبریٰ ہال میں ہوئی جہاں شاہ سلمان شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ نایف بن سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر، خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور شاہ فیصل ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل، شاہ فیصل اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادہ ترکی بن فیصل، الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شہزادہ بندر بن سعود بن خالد نے ان کا استقبال کیا۔شاہ فیصل ایوارڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے شاہ فیصل عالمی ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ شرکاء نے شاہ سلمان اور دیگر شخصیات کے ساتھ یادگاری فوٹو بھی بنوائے۔شاہ سلمان کی اسٹیج پرآمد کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہزادہ خالد الفیصل نے خطاب کیا اور شاہ فیصل ایوارڈ کے چالیس سالہ دورانیے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ چالیس سال کے دوران 285 شخصیات کو شاہ فیصل ایوارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے فیصلہ کن دور میں داخل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شاہ فیصل ایوارڈ کی چالیس سالہ تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy