سید الشہداء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشل راہ ہے ۔میئر حیدرآباد سید طیب حسین

Published on October 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

حیدرآباد ( رپورٹ/علی رضا رانا) سید الشہداء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشل راہ ہے ،جو لوگ حسین ابن علی ؑ سے عقیدت رکھتے ہیں ان سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے،جس کے ذریعہ ہم اپنی زندگیوں میں حسینی انقلاب برپا کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے چہلم شہداء کربلا کے جلوس کے دوران عزاداروں و دیگر عقیدتمندان حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس دوران انہوں نے عزاداروں کو دوران جلوس بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے دی جانے والی مطلوبہ سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور لوگوں سے اس حوالے سے معلومات سے آگاہی حاصل کی،جس پر عزاداران حسینؑ نے بلدیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے مذید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے جن اقدامات کی ہدایات کی اس پر الحمدللہ من وعن عمل کیا گیا جس پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ذمہ داران،اہلکا قابل صد تحسین ہیں،اس موقع پر میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈاکٹر محفوظ گدی،چیئرمین لینڈ کمیٹی عمران بشیر،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز و کونسلرز،بلدیاتی افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes