توہین رسالت ﷺ کیس، سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کو بری کردیا

Published on October 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق آسیہ مسیح کو توہین عدالت کیس میں ذیلی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف ملزمہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 اکتوبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا ہے ۔بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes