ٹھنڈی ہوائیں، فضا میں خنکی، موسم سرما کی آمد کا بگل بج گیا

Published on November 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش کے سلسلے کے بعد سردی کا آغاز ہو گیا۔ صبح کے اوقات میں دھند، فوگ بھی زور پکڑنے لگی۔ جڑواں شہروں میں آج بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ٹھنڈی ہوائیں، فضا میں خنکی، موسم سرما کی آمد کا بگل بج گیا، گوجرانوالہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج سرمئی بادل چھلکیں گے۔ ادھر، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، کوئٹہ، قلات، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں آج بھی برفباری اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔کاغان، ناران، سکردو، سمیت پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے سے راستے بند ہونے لگے، شانگلہ میں بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم چوتھے روز بھی بند، سیاحوں کی واپسی شروع ہوگئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اورملتان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes