گرین ہاؤسنگ اسکیم کا میگا منصوبہ باضابطہ طور پر شروع

Published on November 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ٹھٹھہ: (رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے کوہستانی علائقے میں جھمپیر کے قریب جدید طرز پر اربن سٹی کے پہلے مرحلے میں ڈہائی سو ایکڑوں پر جھوٹے کاغذوں بنیاد پر کوکو گرین ہاؤسنگ اسکیم کا میگا منصوبہ باظابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے، جھوٹے کاغذات کے بنیاد پر ہاؤسنگ اسکیم کا نقشہ ترتیب دیکر کروڑوں کی مالیت کے پلاٹوں کی بُکنگ بھی شروع کردی گئی ہے، جبکہ ٹھٹھہ ضلع کے پہاڑی کوہستانی علائقے میں اچانک ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیرات کا ابتدائی کام شروع ہونے پر کوہستان کے مقامی رہائشیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں حاصل کردہ رپورٹوں کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے کوہستانی علائقے جھمپیر کے قریب بولہاڑی کے برابر میں حیدرآباد اور کراچی موٹر وے کے پہاڑی علائقے کی اڈہائی سو کے قریب کوہستانی قیمتی زمین پر مشتمل ایک جدید طرز پر کوکو گرین سٹی فارم ہاؤس اسکیم پر اچانک کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائعے سے معلوم ہوا ہے کے کراچی سے تعلق رکھنے والے بااٹر بلڈر مافیا کے نمائندوں نے ٹھٹھہ کے اس کوہستانی علائقے کے تپہ اور دیھ کوہستان کی زمین کے جھوٹے کھاتے سروے نمبر 832 سے 895 تک ظاہر کرکے اس جعلسازی کے ذریعے فارم 2 یعنی ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مخصوص دکھاکر بڑے پئمانے پر مین گیٹ، بُکنگ آفیس کی تعمیرات اور پلاننگ شروع کردی ہے، ابتدائی طور پر کوکو گرین فارم ہاؤس کے پلاٹوں کی بوکنگ کے لیے کراچی کے ڈفینس والے علائقے میں آفیس قائیم کرکے پلاٹوں کی بُکنگ شروع کردی گئی ہے، جس کے مطابق ایک ہزار اسکوائر وال سے لیکر 6 ہزار اسکوائر پلاٹس مختص کرکے کم از کم 21 لاکھ سے 10 کروڑ روپے تک فی پلاٹ کی قیمت مقرر کی گئی ہے، اور مذکورہ کوکو گرین فارم ہاؤس میں جدید قسم کی سہولتوں کے سبز باغ نقشے میں دکھائے گئے ہیں، جبکہ ذرائعے کے مطابق 2013ع سے لیکر جھمپیر کے کوہستانی زمینوں کی داخلاء، الاٹمینٹ سمیت ہیرا پھیری پر پابندی ہونے کے باوجود ٹھٹھہ ضلع کی روینیو انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول ڈال کر جھوٹے اور جعلی کاغذوں کے بدلے ڈہائی سو ایکڑوں کی وسیع کوہستانی کیمتی زمین پر قبضہ کرکے ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جاکے نقشے کو جاری کرتے ہوئے برا سبز باغ دکھایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ کوکو گرین ہاؤسنگ اسکیم بنیادی طور ہر جھمپیر کے کوہستانی پٹی میں ہزاروں ایکڑوں پر مشتمل جدید شہر یعنی اربن گرین سٹی کی ایک کڑی ہے، اس طرح اچانک بڑے پئمانے پر ٹھٹھہ کے کوہستان میں کوکو گرین ہاؤانگ اسکیم کی افتتاح کراکے تعمیراتی کام شروع کرنے پر کوہستان کے مکینوں میں سخت تشویص پھلی ہوئی ہے کے کوہستانی زمینوں کے روینیو رکارڈ میں اتنے بڑے پئمانے پر ردوبدل پر پابندی ہونے کے باوجود اچانک جھوٹے کاغذوں کے ذریعے کوہستان کی مورثی زمین میں تبدیل کرنے اور بعد میں اسے ہاؤسنگ اسکیم کا درجہ دلانے پر کوہستان کے رہواسیوں سمیت سیاسی، سماجی لوگوں نے شدید حیرت ظاہر کی ہے، دوسری جانب انتہائی ذمیوار ذرائع کے مطابق جھمپیر کے کوہستانی علائقے میں کوکو گرین ہاؤسنگ اسکیم کے نام اور اس زمین کے روینیو رکارڈ کا ٹھٹھہ کے روینیو رکارڈ میں کوئی بھی انٹری شامل نہ ہونے پر روینیو کھاتے کے اعلٰی اختیارات کے حامل لوگون نے اس معاملے کی خاموشی سے جاچ پرتال شروع کردی ہے، مگر بااثر بلڈر مافیا اور سرمائیدار طبقہ اس پورے معاملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کرکے خاموشی میں کام جاری رکھنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes