زہریلی لسی سے ہلاکتیں، خاتون کو آشنا سمیت 15 بار عمر قید

Published on November 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

مظفر گڑھ: (یواین پی) سسرالیوں کو مبینہ آشنا کیساتھ مل کر زہریلی لسی پلانے کے مقدمہ میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا کو پندرہ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضلع مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ کندائی میں زہریلی لسی پینے سے بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد شاہد کو پندرہ، پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے۔فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ آسیہ بی بی نے 30 اکتوبر 2017ء کو اپنے مبینہ آشنا محمد شاہد کیساتھ مل کر اپنے خاوند محمد امجد کو جان سے مارنے کی غرض سے دودھ میں زہر ملایا اور بعد ازاں اسی دودھ سے بنائی جانے والی لسی کے پینے سے سات خواتین اور ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے سولہ افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد متاثر ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题