حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن قبول کرنے کے مترادف، فضل الرحمان

Published on November 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

پشاور: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی کی گئی، پی ٹی آئی حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔پشاور میں علما کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کو قائم کرنے کے لئے اسلام کے نام پر لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، آج اسلام کے اس نظریے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند ذمہ دار پارٹیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو مہلت دی جائے جبکہ الیکشن کے بعد انہوں نے قرارداد پاس کی تھی کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے جبکہ ان کی حکومت آنے کے بعد ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔علما کنونشن میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کارکنان اور علما نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题