سعودی عرب خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے: اماراتی ولی عہد

Published on November 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

ابوظہی(یواین پی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈ ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسائل اور عالمی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے اپنے اماراتی مہمان کا استقبال شاہی محل میں کیا جہاں دونوں طرف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے امارات کے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کی علامت اور خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے۔ سعودیہ نے ہردور میں علاقائی خطرات کے انسداد کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی دنیا میں نظیر پیش نہیں کی جا سکتی۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی تنازعاتپر یکساں موقف رکھتے ہیں اور مل کر ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عرب ممالک اور مشرق وسطیٰ کودرپیش خطرات کی روک تھام کے لیے محوری کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog