پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا راج

Published on November 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

لاہور(یواین پی )پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔لاہور، ملتان، بہاولپور، راجن پور، خانیوال، جہاںیاں، وہاڑی، بورے والا اور میلسی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں اسموگ میں اضافہ ہوگیا اور فضا میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی بھی شکایات ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حد نگاہ 800 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں 80 فیصد اسموگ اور 20 فیصد دھند ہے اور شہر کا کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme