آرمی چیف کے صاحبزادے کی تقریب ولیمہ، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Published on November 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی تقریب ولیمہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے بیٹے کی تقریب ولیمہ آرمی ہاوس راولپنڈی میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار، چودھری نثار،خواجہ آصف،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، اعتزازاحسن ، خورشید شاہ ۔وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار۔وزیرخزانہ اسدعمر،گورنرپنجاب چودھری سرور،وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال۔وزیرریلوے شیخ رشید،جہانگیرترین،حاصل بزنجو،سینیٹرتنویرچودھری ۔سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی۔میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ شعیب اختر،شہزاد رائے ۔امریکا اورافغانستان کے سفیر اوربرطانوی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپہ سالار کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب لاہور کے گریڑن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی تھی ۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme