پاکستان کی مجموعی برآمدات میں کمی، پھلوں کی مانگ بڑھ گئی

Published on January 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 694)      No Comments

2
کراچی (یو این پی) پاکستان کی مجموعی برآمدات میں کمی کے باوجود پاکستانی پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پھلوں کی برآمدات 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 91 ہزار 330 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے ، گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 1 لاکھ 41 ہزار ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے۔ رواں سال پھلوں کی برآمد سے سے 148 ملین ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، پاکستانی روپے میں برآمد کیے گئے پھلوں کی مالیت 15 ارب 52 کروڑ روپے بنتی ہے ، پھلوں کے علاوہ صرف مچھلی اور مصالحہ جات کی برآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مچھلی اور اس سے بنی اشیا کی برآمد 21 فیصد اضافے سے 60 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ، جبکہ مصالحہ جات کی برآمد میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، کھانے پینے کی دوسری اشیا کی برآمد میں کمی رہی۔ رواں مالی سال اب تک 13 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ، جو پہلے سے 19 فیصد کم ہیں ، اس دوران 1 لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ سال سے 29 فیصد کم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme