پاکستان کے پہلے سپر اسٹار سنتوش کمار کی40 ویں برسی منائی گئی

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار موسیٰ رضا المعروف سنتوش کمار کی40 ویں برسی منائی گئی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھنے والے سید موسیٰ رضا نے 25 دسمبر 1925 کو لاہور میں آنکھ کھولی۔ حیدرآباد دکن کی معروف عثمانیہ یونیورسٹی سے آئی ایس سی کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے اعلیٰ سرکاری ملازمت کی بجائے اداکاری کا انتخاب کیا۔1947 میں ان کی پہلی فلم ”اہنسہ“ بڑی اسکرین کی زینت بنی۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے وطن عزیز میں مستقل سکونت اختیار کرلی اور 1950 میں پنجابی فلم‘بیلی’میں جلوہ گر ہوئے۔ 1950 میں ہی سنتوش کمار کی اردو فلم ”دو آنسو“کو پاکستان کی پہلی سلور جوبلی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes