فرمان رسول ﷺ ہے کہ میرے صحابہؓ ستاروں کی مانندہیں جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤگے

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی ملک بھر میں زندگی کے ہرشعبے بالخصوص تعلیم کے شعبے میں بھی مخلوق خداکے خدمت کاسلسلہ جاری وساری ہے ،یوم اقبال ؒ کے حوالے سے لاثانی گروپ آف سکولز (مین کیمپس )میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پیرمحمد جنید نے کہاکہ ہمارے حقیقی ستارے آل رسول اہلبیتؓ،ازواج مطہراتؓ ،صحابہ کرامؓ اوربزرگان دین ہیں،ہم ان کی سنہری تعلیمات کو فراموش کرکے پستی کاشکار ہوچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر اپنا فضل وکرم فرماتاہے تواپنے برگزیدہ بندوں میں سے اپنے کسی محبوب کوان کی رہنمائی کیلئے ان کی طرف بھیج کراحسان عظیم فرمادیتاہے۔جولوگ ان کی تعلیمات پر خلوص دل سے عمل پیراہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کواپنے بے پناہ انعامات سے نوازدیتاہے۔صحافیوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کی اس تقریب کامقصد ہی یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کواپنے حقیقی سٹارکی تعلیمات سے آگاہی دیں تاکہ ہمارے بچے زندگی کے ہر شعبے میں ان کے نقش قدم پرچل کر دنیا وآخرت میں کامیاب وکامران ہوسکیں۔لاثانی سکول کے طلبہ وطالبات نے عاشق صادق حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کومختلف ٹیبلوز،کلام اقبال ؒ اورملی نغموں کے ذریعے بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا اوراپنے حقیقی ستاروں سے محبت کاحق اداکردیا۔تقریب کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes