یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کا معیار اعلیٰ ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز

Published on April 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور معیار اعلیٰ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔انتظامیہ اشیاء کی خریداری کرتے وقت اسییقینی بناتی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی تمام اشیاء پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس وقت ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری گھی اور تیل وافر مقدار میں موجود ہے اور رمضان المبارک میں ارزاں نرخوں پر بھی دستیاب ہے۔تصدیق شدہ معیار کے ساتھ ساتھ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم،انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم، فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے آئی ایس او سرٹیفکیٹس کی حامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes