ایک سال میں دو بار یا زیادہ عمرہ کرنیوالوں کو 2 ہزار ریال ادا کرنا ہونگے

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ایک سال میں دوسری بار یا اس سے زائد مرتبہ عمرے پر جانے والوں کو دو ہزار رالک ادا کرنے ہونگے، حکومت کی جانب سے ابھی تک دو ہزار ریال ہٹانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔کراچی میں نجی ٹریول ایجنٹس کی جانب سے غیر سرکاری طور پر عمرہ اور حج پر جانے والوں کی مشکلات کے پیش نظر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانے والوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بار حج کوٹہ بڑھایا جائے گا۔پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے اس موقع پر وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ نئے پرائیویٹ ایجنٹس کو لائسنس دینے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کریں، پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس اپنا پیکج کم نہیں کر سکتے، پرائیویٹ حجاج کرام کو بے شمار سہولیات دی جاتی ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ خواتین حجاج کی سہولیات کے لیے خواتین گائیڈرز کو رکھا جائے تا کہ خواتین حجاج کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes