حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے، فوج نہیں:‌ ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on December 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا پریس بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان قابل اعتماد ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پہلے بھارت خود سیکولر ہو جائے پھر ہمیں مشورہ دے، کسی کو ہماری دفاعی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی الیکشن کے بعد حالات میں بہتری آ سکتی ہے، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کیلئے ایسے بیانات دے رہا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اعتماد فوج نہیں بلکہ قوم دیتی ہے، حکومت اور فوج کا تعلق سٹریٹجک لیول پر ہوتا ہے، جس دن عوام کا اعتماد ختم ہوا، اسی دن نئی حکومت آ جائے گی، جس پارٹی کی بھی حکومت ہو گی، فوج مانے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پر فوج نے حکومت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب وہ ریاست کی حراست میں ہے، تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme