مسافر گاڑی کے حادثہ کی صورت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ادائیگی معاوضہ کی شرح سامنے آگئیں

Published on December 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) حکومت پنجاب محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافر گاڑی کے حادثہ کی صورت میں معاوضے کی مندرجہ ذیل شرح منظور فرمائی ہے ۔ جس کے لئے متعلقہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے /کلیم ٹریبونل کو اندر 60یوم تحریری درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں درخواست فارم کے لئے متعلقہ دفتر ڈی آر ٹی اے سے رجوع کیا جاسکتا ہے تفصیلات حسب ذیل ہیں:بصورت حادثہ ۱)موت ،اڑھائی لاکھ روپے۔ ۲)بازو کا کہنی سے کندھے تک ضائع ہونا / کہنی کے اوپر تک بازو کا ضائع ہونا/قوت سماعت کا ضائع ہوجانا ،پینسٹھ ہزارروپے۔ ۳) آدھے بازو کا ضائع ہونا / گھٹنے کے اوپر تک ٹانگ کا ضائع ہوجانا/ایک پیر کی تمام انگلیوں کا ضائع ہونا/چہرے یا سر کا مستقل بدنما ہو جانا/چوٹ کی وجہ سے نامرد ہو جانا، پچاس ہزارروپے۔ ۴) دونوں ٹانگوں کا ضائع ہونا /دونوں آنکھوں کا ضائع ہونا ،ایک لاکھ چالیس ہزارروپے ۔ ۵) پاؤں کے انگوٹھے کا ضائع ہونا /شہادت کی انگلی کا ضائع ہونا ،اڑتیس ہزار روپے ۔ ۶) دو یا دو سے زائد دانتوں کا ٹوٹ جانا /بیس دن کے اندر زخم سے جان لیوا نقصان کااندیشہ ، پچیس ہزارروپے ۔ ۷) کسی بھی چوٹ جس کا حادثے میں ذکر نہ ہو ، دس ہزار روپے۔ ویگن سٹینڈ اور بس مالکان ضلع بہاول نگر سمیت پنجاب بھر میں لوکل روٹس پر مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کرتے اور کرایہ نامہ کا شیڈول نہ بس سٹینڈ پر اور نہ ہی ویگنوں /بسوں کے اندر آویزاں کیا جاتا ہے۔ شہری محمد اسلم چوہان ، انجینئر ندیم عباس بھٹی ، چودھری بشیر ظفر ، محمد سلیم راجپوت ، حافظ محمد کمال خان جلوکا ، شہزادہ میاں محمد نواز خان عباسی، شبیر احمد غوری و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ ، کمشنر بہاول پور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ضلع بہاول نگر سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog