گیس کا بحران: وزیراعظم نے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں کے سسٹم کی ناکامی کا جائزہ لے کر 72 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا جس میں سردیاں آتے ہی ملک میں گیس بحران کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے بحرانی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی سربراہی میں چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی گیس بحران پر ایم ڈی سوئی ناردرن گیس اور سوئی سدرن کے خلاف الزامات اور وزارت سے معلومات چھپانے کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی دونوں کمپنیوں کے سسٹم کی ناکامی کا بھی جائزہ لے کر 72 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ وزیرِ پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ گیس کے حالیہ بحران کی ذمہ دار سوئی ناردرن اور سوئی سدرن ہیں، دونوں کمپنیوں نے حکومت سے بعض گیس کمپریسر پلانٹس کی خرابی چھپائی اور دسمبر میں گیس کی طلب سے متعلق بھی نااہلی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور وزارت پیٹرولیم صارفین کو گیس کی فراہمی پر موثر منصوبہ بندی کرے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شیڈول کیے گئے آر ایل این جی کے آٹھ کارگو بروقت پاکستان پہنچ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme