نامور شاعر جون ایلیا کی87 ویں سالگرہ ’’آج ‘‘منائی جائے گی

Published on December 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 924)      No Comments

بہاولپور(یواین پی ) اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کی87 ویں سالگرہ آج 14 دسمبر بروزجمعۃ المبارک کو منائی جائے گی وہ 14دسمبر1931 کو امروہہ میں پید اہوئے ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا جون ایلیاکو اردو ،فارسی ،عربی اور عبرانی زبانوں پر عبورحاصل تھا ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح اور جوہر صقلی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید ،یعنی ،لیکن ،گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہیں۔2000میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی سے نوازا گیا جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو وفات پاگئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy