جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں غلام سرور خان

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابرعلی)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و ممبر کور کمیٹی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،حکومتی گدھڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں،وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم کا ہاتھ ان کرپٹ سیاستدانوں کے گریبانوں پر ہوگا،آئین پاکستان نے ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیا ہے،ریاستی دہشتگردی کے باعث امن کی فضاء پہلے بھی خراب ہوئی حکومت پھر اسی ڈگر پر چل رہی ہے ۔پی ٹی آئی پر امن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،سندھ سمیت ملک بھر میں شعور بیدار ہوچکا،لوگ چور لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ان لوگوں کی امیدوں کا محور ومرکز ہے،تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تیس نومبر کو جوق در جوق عوام اسلام آباد پہنچیں گے،ٹھٹہ خلیل روڈ اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس کے دوران غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مک کی سیاسی فضا یکسر تبدیل ہوچکی ، سندھ میں گو نواز گو سے زیادہ گو زرداری گو کا نعرہ تقویت پکڑ رہا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ آمریت نما جمہوریت کے ہی ثمرات ہیں کہ پاکستان سٹیل ملز جمہوریت بحال ہوتے ہی 226 ارب کے خسارے سے دوچار ہے،جو پہلے منافع بخش ادارہ تھا،اس پر بھی سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا مگر اس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی،پی ٹی آئی نے چار حلقوں پر دھاندلی کے ٹرائل کی بات کی ،مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ،حکومتی بد نیتی عیاں ہے،غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں لیبر کالونی کے قیام پر اپنت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبہ پنجاب اور ملٹی کی لوٹ مار کا منصوبہ ہے،کسی مزدورکو کچھ نہیں ملے گا،2013 کے جنرل الیکشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی جسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی،انھوں نے شفاف انکوائری کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کے زیر انتظام جو ادارے آتے ہیں پی ٹی آئی کو ان پر اعتماد نہیں،قبل ازیں انھوں نے تیس نومبر کے حوالے سے ٹیکسلا واہ کی تنظمیوں کے عہدیداران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا ، پارٹی عہدیداران سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئی ٹارگٹ متعین نہیں تاہم ٹیکسلا واہ کے لوگ سابقہ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے،اس موقع پر ایم پی محمد صدیق خان، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر ، سابق ناظمین نائب ناظمین ، صدر ٹیکسلا سٹی حاجی زاہد رفیق ، صدر واہ کینٹ ملک احتشام ، صدر کے علاوہ کثیر تعداد میں ذمہ داران موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme