نارووال: ریسکیو سٹاف کی عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر صباءاصغر کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ڈی او ریسکیو1122عدنان نواز کاہلوں، اے ڈی سی آر جویریہ مقبول، اے سی شکرگڑھ آمنہ احسان تارڑ،محمد اقبال سی او ایجوکیشن،ڈاکٹر خالد سی او ہیلتھ،محمد شہباز سی او ڈسٹرکٹ کونسل، محمد عظمت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،احسان اللہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،ڈاکٹر محمد سعید ایڈیشنل ڈائریکٹر لایو¿ سٹاک،تنویر احمد ڈپٹی دائریکٹر ایگریکلچر نے شرکت کی۔ ڈی او ریسکیو 1122عدنان نواز نے بتایا کہ ریسکیو سٹاف کی عید الفطر کی چھٹیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے اور عید الفطر کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس میں موبائل ایمبولینس پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مساجد،عید گاہوں، پارکوں اور رش والی جگہوں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت تیار رہے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ایک ایمبولینس تمام ایکویپمنٹ کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو مہیا کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر صباءاصغر نے کہا کہڈی ایچ کیواورٹی ایچ کیوہسپتالوں میں عید الفطر کے موقع پر سٹاف اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا کر ڈیوٹی پلان شئیر کیا جائیں۔انہوں نے کہا میونسپل کمیٹی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اور پولیس دیپارٹمنٹ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور ٹریفک پولیس کو ضروری جگہوں پر تعنیات کیا جائیں تاکہ ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جاسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes