پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم کامیا ب

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطا بق چوہدری غلام سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی ایک نشست کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے 351 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes