چیف جسٹس آف پاکستان کی ’’کل‘‘وطن واپسی ہو گی 

Published on December 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

ریاض (یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار دورہ ترکی کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار دورہ ترکی مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ، جہاں جسٹس ثاقب نثار نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان (کل)بروز ہفتہ 22 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی گئے تھے،جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردگان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme