گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی ضلع سطح پر 7 اور تحصیل سطح پر 19 پوزیشنیں

Published on February 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 745)      No Comments

\"4\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کی پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 ءشاندار کارکردگی۔ضلع سطح پر 7 اور تحصیل سطح پر 19 پوزیشنیں۔سپورٹس میں ضلع قصورمیں لانگ جمپ اورگولہ تھرومیں وقار یونس ،آرم ریسلنگ میں سرفراز احمد اور راشد علی کی پہلی پوزیشن جبکہ ادبی مقابلہ انگلش تقریر میں شہروز مقصود، اردومضمون نویسی میں وقار ادریس کی ضلع قصور میں پہلی پوزیشن جبکہ محمد فہیم عاشق نے اردو مباحثہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح تحصیل چونیاں میں سائنس ماڈل میں احسان ایوب،ہینڈی کرافٹ میں عثمان غنی،ڈرائنگ میں ناظم علی ، انگریزی تقریر میں شہروز مقصود، ملی نغمے میں محمد فیضان،اردو مضمون نویسی میں وقار ادریس،نعت میں محمد اویس کی پہلی پوزیشن اور حافظ نعیم طفیل نے حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سپورٹس ٹیم ایونٹ میں کرکٹ، والی بال،کبڈی میں پہلی،بیڈمنٹن میں اسجد رؤف اور اسرار احمد کی پہلی او میںآرم ریسلنگ میں سرفراز احمد اور راشد علی اتھلیٹکس میں وقار یونس نے100 میٹر ،200 میٹر دوڑ،گولہ تھرو،لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کر کے سکول کا نام روشن کر دیا۔پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ نے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ محمد افضل شاہین، خالد محمود کی خصوصی رہنمائی کی بدولت ہے۔اس شاندار کامیابی پرمحمد اویس اشرف، عمان عباس، صداقت علی اورعوامی و سماجی حلقوں نے ہیڈماسٹر، کلاس انچارج محمد رمضان شاہین،انچارج سپورٹس خالد محمود، محمد افضل شاہین ،انچارج بزم ادب محمد ایوب کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ لاہور ڈویژن کی سطح پر بھی اپنی اس کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes