شوبز میں متعار ف کرانے کاسہرا قیصرنظامانی کے سر ہے‘ جویریہ سعود

Published on December 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لاہور (یواین پی )اداکارہ جویریہ سعود نے کہاکہ مجھے شوبز میں متعار ف کرانے کاسہرا قیصرنظامانی کے سر ہے ، ایک ڈرامہ سیریل میں کام کیا اوراس کے بعدشوبزکی دنیا کی ہوکر ر ہ گئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلی ڈرامہ سیریل میں عدنان جیلانی ، قاضی واجد ، ہمایوں سعید ، ماہ نور بلوچ جیسے فنکارو ں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملااور سب نے بھرپور سپورٹ کی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں ڈپلومہ کررکھا ہے ،شوبز میں آنے سے قبل میر ے ذہن میں تھا کہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف جاؤں گی مگرا قسمت مجھے شوبز کی جانب لے آئی ۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈپلومہ آج بھی میرے لئے کارآمد ہے کیونکہ میں آج بھی اپنے ملبوسات خود تیار کرنے کے ساتھ اپنے قریبی دوستوں کے ملبوسات بھی بناتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میرے بچے بھی ڈیزائنگ کا شوق رکھتے ہیں ان کی سکول ڈرائنگ دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ ان میں بھی ٹیکسٹائل ڈٖیزائننگ کا رحجان موجود ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes