سردارخالدابراہیم کے بیٹے کو چانس ملنا چاہیئے کیونکہ وہ نوجوان ہیں امجد سعید خان 

Published on December 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)سماجی و سیاسی شخصیت آل کشمیر فورم کے راہنما امجد سعید خان نے آذاد کشمیر راولاکوٹ حلقہ 3 کے انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تینوں بڑی جماعتوں کی تعریف کی وہیں فاروق حیدر پر تنقید بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سردارخالدابراہیم کے بیٹے کو چانس ملنا چاہیئے کیونکہ وہ نوجوان ہیں اور نوجوان قیادت کو سامنے آنا چاہیئے۔اگر یہاں سرادر یعقوب کی بات کی جائے تو وہ تجربہ کا رسیاستدان ہیں جبکہ طاہر انورخان ایڈووکیٹ مسلم لیگ کے تعلیم یافتہ امیدوار ہیں۔اگر یہاں بات فاروق حیدر صاحب کی کی جائے تو انہیں غیر جانبدار رہنا چاہیئے کیونکہ وہ آذاد کشمیر کے وزیراعظم ہیں۔انہیں غیر جانبدار رہ کر الیکشن کروانا چاہیئے مگر وہ جب الیکشن مہم پر وہ جاتے ہیں تو انہیں سرکاری پروٹوکول دیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک الیکشن مہم کے حوالے سے جناب فاروق حیدر کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس نہیں لیا۔ووٹ دینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امجد سعید خان نے کہا ہے کہ میں ووٹ اسکو دوں گا جو جیتے گا اور جیتے گا وہی جسے میں ووٹ دوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy